کراچی: سکندر بخت پانی میں پھنس گئے، گھر جانے کیلئے کشتی منگوانی پڑگئی

سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت بھی کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال میں پھنس گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کراچی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے میں موجود ہیں جہاں سڑک پر پانی جمع ہے۔

سکندر بخت کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں نے کشتی منگوائی ہے، تاکہ میں گھر جاسکوں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 250 ملی میٹر سے زائد ہونے والی موسلادھار بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا۔

کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور بجلی نہ ہونے کے باعث اب بھی عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

https://x.com/rizwanghilzai/status/1958087938195005950?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1958087938195005950%7Ctwgr%5E054b84ba258f056c1cec122400b9b7bdbe2dcb96%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2774726%2Fsikandar-bakht-stuck-in-rain-call-for-a-boat-to-go-home-2774726

Check Also

گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعدبیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعد بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا مقدمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *