فیصل آباد، کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ،جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکیج دھماکے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ 6 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں صبح سویرے کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس سے فیکٹری کی عمارت گر گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریب واقع متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ مکمل بجھادی گئی ہے، گرنے والے مکانات کا ملبہ ہٹادیا گیا ہے جبکہ فیکٹری کا ملبہ بھی ہٹایا جارہا ہے۔

کمشنر راجا جہانگیر انور کے مطابق ملک پور میں چار فیکٹریاں ایک ساتھ منسلک ہوکر کام کر رہی تھیں، زیادہ جانی نقصان فیکٹری سے ملحقہ گھروں کے رہائشیوں کا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کر رہی ہیں، پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے تباہ ہونے والی فیکٹری کے منیجر کو حراست میں لے لیا ہے۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *