کراچی : انٹرنیشنل لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے چیئرمین ناصر احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان سے لے کر تکمیل پاکستان تک خواتین کا کردار اہمیت کا حامل رہا ہے۔ اس وقت پاکستان کے تمام شعبہ ہائے میں خواتین اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
پاکستان کی محنت کش خواتین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، کسی بھی محنت کش خواتین کو کسی قسم کے قانونی و دیگر مسئلہ مسائل درپیش ہوں تو آئی ایل ایف آپ کے ساتھ مل کر انہیں نبٹائے گی۔ یہ بات انہوں نے یکم مئی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب تقسیم ایوارڈ کے موقع پر کہی۔
اس تقریب میں 25 محنت کش خواتین کو خصوصی ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔
ان خواتین میں امبرین طالب (پولیو ورکر)، انجلیکا آصف (اسٹوڈنٹ لیڈر)، اینجلی ریما (آفس سیکریٹری)، انیلہ رشید (نرس SIUT)، عظمت اسلم (صدر ہیومن سیفٹی اینڈ پروٹیکشن ایسوسی ایشن)، بانو (وکیل انسانی حقوق)،
غزالہ شفیع (آرٹیٹیکٹ)، گلشن خیر محمد (عالمہ مدرسہ فاطمۃ الزہراہ)، لائبہ مقبول (اسٹوڈنٹ لیڈر)، میگڈلین ریچرڈ (بیوٹیشن)، میجر سیبنہ اصغر (اسکول ایڈمن، دی سالویشن آرمی سیکنڈری اسکول)، ماریہ ریچرڈ
(سیکورٹی گارڈ)، مریم زہرہ (سوشل ورکر)، رخسانہ ناز (وکیل انسانی حقوق)، سعدیہ مقبول (وکیل انسانی حقوق)، سمرین محمد یعقوب (پولیو ورکر)، ثناء سلمان (بزنس وومن)، سسٹر شکیلہ (انچارج سینٹ ریٹا ہسپتال سانگھڑ)
، سسٹر فرزانہ مقبول (دارالسکون)، سسٹر فضیلت عنایت (دارالسکون)، سسٹر نرگس صادق (سپیریئر )، سسٹر صوبیہ جیمز (گڈ شیفرڈ)، سسٹر وینس بچہ (دارالسکون)، ڈیلائلہ رچرڈ (آفس اسسٹنٹ)، سنبل بھٹی (ڈائریکٹر جی ڈبلیو ایس) ۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہزائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات ، وکلاء ، سول سائٹیز اور اقلیتوں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض سنبل بھٹی نے سرانجام دیئے۔
THE PUBLIC POST