امریکی اسرائیلی حملے میں زخمی ایرانی رہنما کمال خرازی انتقال کر گئے

ایرانی رہنما کمال خرازی امریکی و اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ رپورٹس کے مطابق 2 اپریل کو تہران میں ان کے گھر کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کی اہلیہ بھی جاں بحق ہو گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور آج انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ کمال خرازی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر بھی رہ چکے تھے اور خارجہ امور سے متعلق اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ وہ ایران کی خارجہ پالیسی تشکیل دینے والی اہم شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔

کمال خرازی 1997 سے 2005 تک محمد خاتمی کے دور حکومت میں وزیر خارجہ کے منصب پر فائز رہے، جبکہ بعد ازاں وہ ایک اعلیٰ مشاورتی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے ملکی قیادت کو خارجہ پالیسی سے متعلق سفارشات پیش کرتے رہے۔

Check Also

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، صارفین کی دیرینہ خواہش پوری

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ WhatsApp نے بالآخر ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *