عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب:سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیرمنافع بخش شعبے میں عید الاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 9 ذو الحج 1447 ہجری بمطابق 26 مئی 2026 سے ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق وزارت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قانونِ محنت کی شق 24 کے مطابق تعطیلات منظور شدہ ضوابط کے مطابق نافذ کی جائیں۔

مملکت میں یکم ذوالحج پیر 18 مئی کو جبکہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ منگل 26 مئی 2026 کو ہوگا جبکہ عیدالاضحی بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

Check Also

‘دنیا بھر میں ڈیزل ریکارڈ سستا ہوگا’ٹرمپ نے روس سے معاہدہ کر لیا

روسی تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوہرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *