برسوں پرانے گانے کی ویڈیو میں حبا بخاری کو دیکھ کر مداح حیران، اداکارہ کی عمر پر تبصرے

حبا بخاری ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہیں لوگ بےحد پسند کرتے ہیں وہ نہ صرف ایک خوبصورت اداکارہ اور ماڈرن خاتون ہیں بلکہ وہ حقیقت پسند اور اپنی زندگی، کیرئیر اور خاندان کے بارے میں بہت واضح بات کرتی ہیں۔

تاہم حال ہی میں پی ٹی وی کی ایک کئی برسوں پرانی ویڈیو میں ممکنہ طور پر حبا بخاری یا ان کی ہمشکل کو دیکھا گیا ہے جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران اور پریشان ہیں۔

برسوں پرانی اس ویڈیو میں نوجوان لڑکی بالکل حبا جیسی نظر آرہی ہے اور اب اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر اداکارہ کی عمر کو لے کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ 

Internet Baffled Spotting Hiba Bukhari In Old PTV Video

ایک صارف نے لکھا، ’’وہ حبا بخاری کی ماں ہونی چاہیے۔‘‘ ایک اور نے صارف کہا، “یہ ضرور حبا ہے اور وہ اب اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔ وہ 40 سے اوپر کی ہے۔”

Internet Baffled Spotting Hiba Bukhari In Old PTV Video

ایک نے کہا کہ شاید یہ پی ٹی وی کی پرانی اداکارہ زیبا علی ہیں جو اب کام نہیں کرتیں جبکہ وہ حبا بخاری میں مل رہی ہیں۔ دوسری جانب کئی صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حبا بخاری ہی ہیں اور وہ اپنی عمر چھپاتی ہیں کیونکہ ان کے چہرے سے عمر کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ 

Check Also

امیتابھ کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دینے پر ہدایتکار کی والدہ نے بیٹے کیساتھ کیا کیا؟

بالی ووڈ کے سینئر ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *