2 سال میں بھی غلطی کا احساس نہ کرنے والے شخص کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) میثاقِ استحکام کےلئے تیار ہے، یہی پاکستان کا مستقبل ہے، جو شخص دو سال میں بھی اپنی غلطی کا احساس نہ کرے اسے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کے اعتماد کا اظہار ان کےلئے اعزاز ہے، حسب روایت پارٹی اور ملکی ترقی کےلئے بھرپور کردار ادا کروں گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے 14 اگست کو میثاق استحکام کی بات کی اور یہی مؤقف پارٹی قائد نواز شریف نے پاکستان واپسی پر بھی اپنایا تھا، چالیس سالہ سیاسی زندگی کا نچوڑ ہے کہ سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ ترقی یافتہ پاکستان بن سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو باہمی ڈائیلاگ سے جمہوریت کو آگے بڑھانا ہوگا مگر افسوس دوسری طرف سے بیٹھ کر بات کرنے کی تیاری نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے ہاتھ جوڑ کر یا پائوں پکڑ کر معافی نہیں مانگنی بلکہ غلطی یا جرم ہو تو اس کا احساس ضروری ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بھی مسلم لیگ (ن) نے بنایا تھا اور آج بھی یہ جماعت قومی استحکام کی ضامن ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) میثاقِ استحکام کےلئے تیار ہے،یہی پاکستان کا مستقبل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نااہلیاں سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ مجرمانہ مقدمات پر ہوئیں، جو شخص دو سال میں بھی اپنی غلطی کا احساس نہ کرے اسے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ9 مئی کے واقعات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، یہ عدالتی فیصلے ہیں اور سب کو انہیں ماننا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو ذمہ داری پارٹی دے گی وہ پوری کروں گا، چاہے جس پوزیشن پر بھی ہوں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہر طبقے میں اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں لیکن چند افراد کی بنیاد پر سب کو برا کہنا درست نہیں۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *