سوشل میڈیا اسٹار اور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان کی شادی پہلے ہی اپنی طویل تقریبات اور مسلسل چرچے کے باعث خبروں میں تھی، مگر بارات کی رات پیش آنے والے ایک غیرمتوقع واقعے نے اس شادی کو مزید وائرل کر دیا
۔تقریب کے دوران شادی ہال کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔
دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بھڑک اٹھے اور وہاں موجود افراد نے موبائل فون سے اس منظر کی ویڈیوز بنانا شروع کر دیں، جو فوری طور پر سوشل میڈیا پر پھیل گئیں۔
ویڈیوز سامنے آتے ہی صارفین نے طنزیہ تبصروں کی بھرمار کر دی۔
ایک صارف نے مذاق میں پوچھا: “تو ربیکا گاڑی میں نہیں تھی ناں؟
” جبکہ دوسرے نے کہا کہ “اب اس پر پورا سال ولاگز بنیں گے۔”
سوشل میڈیا پر پہلے ہی ربیکا خان کی طویل شادی کی میمز گردش کر رہی تھیں، اب اس ‘آگ کے واقعے نے صارفین کو مزید مواد فراہم کر دیا ہے، جس کا وہ بھرپور انداز میں لطف اٹھا رہے ہیں۔
گاڑی میں لگی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعہ شادی کی تقریب کا غیر متوقع اور سب سے زیرِ بحث لمحہ بن گیا۔
THE PUBLIC POST