پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلیے نوٹنگھم روانہ

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نوٹنگھم، انگلینڈ روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم براستہ برمنگھم، نوٹنگھم پہنچے گی جہاں وہ اپنا پہلا وارم اپ میچ سری لنکا کے خلاف ڈربی میں 6 جون کو کھیلے گی۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل قومی ویمنز ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

قومی ویمنز اسکواڈ میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُر عزم ہے۔

Check Also

بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *