ایف آئی اے اے سی سی کراچی کی کارروائی،حوالہ/ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب

ایف آئی اے اے سی سی کراچی نے ہنڈی/حوالہ نیٹ ورک بے نقاب کردیا ہے جس میں ملزم ڈیجیٹل شواہد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی ڈائریکٹر کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون کی زیر نگرانی کارروائی ہوئی جس میں منظم مالی جرائم کے خلاف مؤثر اور کامیاب آپریشن کیا گیا جس میں مقدمہ نمبر 34/2026 میں تحقیقات کے دوران انکشافات سامنے آئے۔

تحقیقات میں محمد اشرف منظم ہنڈی/حوالہ نیٹ ورک کا اہم کردار نکلا۔ سرحد پار غیر قانونی مالی لین دین کا انکشاف ہوا جس میں نیٹ ورک امارت، چین، کینیڈا، ملائیشیا اور افریقہ تک پھیلا ہوا ہے۔

ایف آئی اے اے سی سی کراچی نے پورٹ وے ٹریڈ سینٹر پر کامیاب چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کیا۔

موبائل فون سے اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے جبکہ غیر قانونی حوالہ ٹرانزیکشنز کے واضح ثبوت سامنے آ گئے۔ ایف آئی اے کی بروقت کارروائی نے نیٹ ورک کی کمر توڑ دی۔

Check Also

ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *