امریکا نے قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا

امریکا نے قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جہاز کی پاکستان کو حوالگی ایران کو واپسی کے لیے کی گئی ہے، امریکی حکام نے ایم وی توکسا کے عملے کے 22 افراد کو پاکستان حوالے کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جہاز اور عملے کے 22 ارکان کو واپس ایران کے سپرد کیا جائے گا، پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کے لیے خطے کے ایک ملک کے سپرد کیا گیا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ توسکا کو امریکی ناکہ بندی توڑنے پر 19 اپریل کو امریکی فوج نے قبضے میں لیا تھا، جہاز کو اب مالک کی تحویل میں دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے آج سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا آغاز مشرقِ وسطیٰ کے وقت کے مطابق آج صبح سے کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت کر رہے ہیں، غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو ہرمز سے محفوظ راستہ فراہم کریں گے۔

Check Also

آئندہ بجٹ میں ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑے اقدامات کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *