کراچی؛ سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں متعدد افراد زخمی

کراچی:سپر ہائی وے لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ شہزور ٹرک اور پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

واقعے کے بعد نوری آباد پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر شواہد جمع کیے، تاہم حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی ہے۔

زخمی ہونے والے تمام افراد شہزور اور پک اپ میں سوار افراد بتائے جارہے ہیں۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *