پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہرصدیق نے درخواست دائر کی ، جس میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں خطے میں سب سے زیادہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیرآئینی ہے۔ درخواست میں کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافےکو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 92 پیسے اضافہ کیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہیں، گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *