ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان کا کامیاب آغاز

قاہرہ: ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں مصر کے ایڈم حول کو شکست دے دی۔

پاکستانی پلیئر نورزمان نے مصر میں جاری ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے پلیئر کو 2-3 سے ہرایا۔

میزبان ملک کے پلیئر کے خلاف نور کی جیت کا اسکور 11-9, 5-11, 11-7, 9-11, 11-8 رہا، پاکستان کے دوسرے کھلاڑی عاصم خان کو پہلے راؤنڈ میں سیڈ 5 جوئیل ماکن نے شکست دی۔

ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے پلیئر عشب عرفان آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

Check Also

ریاض کے فنانشل سینٹر کے ٹاور پر حوثی ملیشیا کادہشت گرد حملہ، 11افراد زخمی

ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض میں فنانشل سینٹر کے ٹاور پر حوثی ملیشیا کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *