ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان کا کامیاب آغاز

قاہرہ: ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں مصر کے ایڈم حول کو شکست دے دی۔

پاکستانی پلیئر نورزمان نے مصر میں جاری ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے پلیئر کو 2-3 سے ہرایا۔

میزبان ملک کے پلیئر کے خلاف نور کی جیت کا اسکور 11-9, 5-11, 11-7, 9-11, 11-8 رہا، پاکستان کے دوسرے کھلاڑی عاصم خان کو پہلے راؤنڈ میں سیڈ 5 جوئیل ماکن نے شکست دی۔

ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے پلیئر عشب عرفان آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

Check Also

جاوید میاں داد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *