عالمی و مقامی سطح پر سونا سستا، چاندی کی قیمت مستحکم رہی

کراچی:عالمی و مقامی سطح پر سونا سستاہو گیا جبکہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 5300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4544 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 18 ہزار 961 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 53 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4660 ڈالر پر آگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8513 روپے رہی۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *