اے این ایف کا تعلیمی اداروںکے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 52.67 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران سنٹرل پارک ڈی ایچ اے اسلام آباد کے قریب 3 گاڑیوں سے 625 گرام چرس اور 178 گرام ویڈ برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ فاروق اعظم چوک کراچی کے قریب رکشے سے 300 گرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

دیگر کارروائیوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 1.030 کلوگرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 1.032 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی جانے والے پارسل میں فوٹو کاپی شدہ کتاب میں جذب 805 گرام کینابن آئڈ برآمد کی گئی۔ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب ٹرک سے 7.7 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سرگل دالبندین کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 35 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، جبکہ کارخانو مارکیٹ پشاور میں واقع کوریئر آفس کے 3 پارسلوں میں سولر لائٹس سے 6 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

تمام کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Check Also

نجی اسکول میں واٹر فلٹر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ طالبہ جاں بحق

نارووال: نجی اسکول میں واٹر فلٹر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ طالبہ جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *