کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

کراچی: کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی یا پھوار ہو سکتی ہے، ہواؤں کی سمت سمندر کے جنوب مغربی سمت سے رہے گی۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ آج گھوٹکی اور سکھر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

Check Also

یونس میمن اور عمیر خان کا اردو فیملی کھیل “شوہر مچائے شور”27 نومبر کو آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کے معروف ڈائریکٹر یونس میمن سرگرم یونیورسل پروڈکشن ہاؤس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *