بنوں پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں کا گرینیڈ کا حملہ

بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ شرپسندوں نے میرا خیل پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔

نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں

Check Also

سابق سینیٹر مشتاق کا حراست سے قبل غزہ کے سمندر سے آخری پیغام

گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *