انمول پنکی کیس سے منسوب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ہائی پروفائل شخصیات پر مشتمل فہرست کو سندھ پولیس نے جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ فہرست اور اس سے متعلق پھیلائی جانے والی معلومات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اس طرح کی جھوٹی اور غیر مصدقہ معلومات پھیلا کر نہ صرف تفتیشی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے بلکہ عوام کو بھی گمراہ کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق جعلی اور گمراہ کن مواد کی تشہیر میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
THE PUBLIC POST