’مسجد میں شہرت کی کوئی اہمیت نہیں، وہاں صرف خدا سب سے بڑا ہوتا ہے‘مسجد میں پہلی بار احساس ہوا کہ یہاں سب برابر ہیں،بھارتی اداکار جے

بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری کے معروف تامل اداکار جے نے کہا ہے کہ مسجد میں پہلی بار انہیں یہ احساس ہوا کہ وہاں سب انسان برابر ہیں۔

ایک انٹرویو میں اسلام قبول کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکار جے نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار مسجد گئے تو انہوں نے دیکھا کہ تمام لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر نماز ادا کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد میں موجود لوگ جانتے تھے کہ وہ ایک اداکار ہیں، لیکن کسی نے اندر ان سے بات نہیں کی اور نہ ہی خصوصی توجہ دی۔ جے کے مطابق مسجد سے باہر آنے کے بعد لوگوں نے نہایت شائستگی سے ان سے گفتگو کی، جبکہ کسی نے تصویر لینے کی کوشش بھی نہیں کی۔

اداکار نے کہا کہ اس تجربے نے انہیں گہرائی سے متاثر کیا کیونکہ وہاں صرف خدا کو سب سے بڑا مانا جاتا ہے، چاہے کوئی شخص کتنا ہی مشہور کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مسجد میں سکون، برابری اور آزادی کا احساس ملا جہاں کوئی دھکا نہیں دیتا اور ہر شخص اپنی عبادت میں مشغول رہتا ہے۔

جے نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی شخصیت اور سوچ میں مثبت تبدیلی آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل وہ سبری مالا کے لیے مالا پہن چکے تھے اور ایک سال تک عیسائیت کی جانب بھی مائل رہے، تاہم بعد میں انہیں بعض مندروں میں توہین آمیز رویوں اور غیر متوقع حالات کا سامنا کرنا پڑا جس سے وہ مایوس ہوئے۔

Check Also

ویرات کوہلی کی شرمناک حرکت پر ٹریوس ہیڈ اور ان کی اہلیہ کو دھکمیاں ملنے لگیں

ٹریوس ہیڈ اور ان کی اہلیہ جیسیکا کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *