چیمپئنز ٹرافی؛ تنازعات میں گھری بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

بھارتی کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روز میچز کی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کل 18 جنوری کو کرے گا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کپتان روہت شرما اور چیئرمین آف سلیکٹرز اجیت اگرکر ممبئی میں ہفتے کو پریس کانفرنس کریں گے۔

یہ پریس کانفرنس اسکواڈ کے اعلان کے بعد 12 بجکر 30 منٹ پر کی جائے گی، جس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں ہوں گے۔

بی سی سی آئی کا بیان میں کہنا تھا کہ مینز سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کل ممبئی میں اسکواڈ سلیکٹ کریں گے۔ سلیکشن میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس ہوگی

Check Also

ٹرمپ نے قومی سلامتی ٹیم کا ہنگامی اجلاس آج بلالیا، ایران کیخلاف ممکنہ فوجی کارروائی سمیت آئندہ حکمت عملی پر غور

کراچی:امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنی قومی سلامتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *