کوہاٹ پولیس لائنز حملہ؛دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ مل گیا

پشاور: کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے حوالے سے دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ مل گیا۔
کوہاٹ پولیس لائنز حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کی جوائنٹ ٹیم نے حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق 2 دہشت گرد تنظیموں نے مل کر کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، جبکہ حملہ آور سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ سے اپنے ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے حملے سے قبل کوہاٹ میں کچھ دن قیام کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ہلاک خودکش حملہ آور کی گاڑی کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ سال بھی کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم حملے سے قبل دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کی تحریک کثرت رائے سے منظور

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، چئیرمین سینٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *