مشہور امریکی ریپر کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش ملی ہے

مشہور امریکی ریپر کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش ملی ہے، 20 سالہ ڈیوڈ انتھونی بروک اس وقت اپنے نئے البم کی تشہیر کیلئے ورلڈ ٹور پر ہیں۔

ہالی ووڈ میں ایک ضبط شدہ ٹیسلا کی ڈگی سے مسخ شدہ لاش ملی ہے، جسے پلاسٹک شیٹ میں لپیٹا گیا تھا اور گاڑی کئی دن سے ٹویارڈ میں کھڑی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی مشہور ریپر ڈی فار وی ڈی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، فی الحال انہوں نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے رابرٹ پیٹرز نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں آج صبح اطلاع پر ایک گاڑی سے لاش ملی ہے، جو کئی دنوں سے کھڑی تھی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاش جس ٹویارڈ سے دریافت ہوئی ہے، وہ ایلون مسک کے نئے ٹیسلا ڈائز کے قریب واقع ہے، جس کا جولائی میں شاندار افتتاح کیا گیا ہے۔

نوجوان ریپر 2022ء میں ٹاک ٹاک پر وائرل گانے کے بعد شہرت ملی تھی۔

Check Also

فیفا ورلڈ کپ 2026:میزبان امریکا کا پیراگوئے کو شکست دے کر مہم کا شاندار آغاز

فیفا ورلڈکپ 2026 میں میزبان امریکا نے پیراگوئے کو شکست دے کر مہم کا شاندار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *