بلدیہ فیکٹری کیس؛ مفرور ملزم حماد صدیقی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

کراچی(پبلک پوسٹ)سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمات میں کی حوالگی سے متعلق درخواست پر بلدیہ فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں قتل کیس میں نامزد دبئی فرار ہونے والے مبینہ ملزم تقی حیدر شاہ کی پاکستان حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ محکمہ داخلہ اور خارجہ نے رپورٹ جمع کروا دی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف دیا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں۔ تقی حیدر کے بارے میں متحدہ عرب امارات کو کاغذات بھیجوا دیے ہیں۔
ہائیکورٹ نے بلدیہ فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار کے بارے میں محکمہ داخلہ سندھ کے فوکل پرسن کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار ماہم امجد نے اپنے والد کے مبینہ قاتل کی یو اے ای سے پاکستان منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *