کامیڈی کے سلطان رؤف لالہ اور شکیل صدیقی نے عید فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا

“ڈرامہ بکرا پیٹرول پہ کی عظیم الشان ریكارڈ ساز کامیابی نے عمرشریف دور کی یاد تازہ کردی”

شانزے، مہک نور، پریا، شبیربھٹی، فائزہ ملک، عامر ریمبو، طاہرہ خان کی شاندار پرفارمنس

کراچی(شوبز رپورٹر) معروف فنکار کامیڈی کے سلطان “رؤف لالہ اور شکیل صدیقی نے کامیڈی دنگل کا میلہ لوٹ لیا، “بکرا پیٹرول پہ” نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیےکراچی عید الاضحی پر اسٹیج ہونے والا میگا بجٹ اردو کامیڈی کھیل “بکرا پیٹرول پہ” نے پہلے تین دن میں ہی کامیابی کے نئے ریکارڈ بنا دیے-

آرٹس کونسل میں لگنے والے چھ شوز میں فیملیز کا بھرپور رش رہا اور ہر شو ہاؤس فل رہا کھیل کا انداز اور مکالمے دیکھ کر لوگوں کو مرحوم عمر شریف کے ریکارڈ ساز کھیل “بکرا قسطوں پہ” کی یادیں تازہ ہو گئیں مرکزی کرداروں میں رؤف لالہ اور شکیل صدیقی نے ایسی جاندار کامیڈی پیش کی کہ پورا ہال قہقہوں سے گونجتا رہا ان دونوں نے اسٹیج پر نئی تاریخ رقم کر دی۔

وقت کی پابندی، مکالموں کی برجستگی اور حاضر جوابی نے ناظرین کو آخر تک باندھے رکھا کاسٹ کی لاجواب پرفارمنس معروف اداکارہ شانزے نے اپنے کردار میں رنگ بھر دیا اور اپنے نئے ملبوسات اور اسٹیج پریزنس سے سب کی توجہ حاصل کی ان کے ساتھ عامر ریمبو، شبیر بھٹی، مہک نور، شہباز صنم، عبد اللہ لالہ، فائزہ ملک نے بھی لاجواب اداکاری پیش کی دیگر کاسٹ میں زوہیب صنم، جیند میمن، پریا، طاہرہ خان، حسین راٹھور، شہزاد لالہ، اور ساتھی فنکار اپنے کرداروں میں خوب جچے تحریر اور ہدایات نے چار چاند لگائے-

کھیل کی جان رؤف لالہ کی تحریر ہے جس میں موجودہ مہنگائی اور پیٹرول کے بحران کو مزاح کے آئینے میں دکھایا گیا ہے یونس میمن کی ہدایات نے اسکرپٹ کو اسٹیج پر اس طرح سجایا کہ ہر سین قدرتی اور تیز رفتار لگا روشنی، موسیقی اور بیک گراؤنڈ سیٹ نے بھی کھیل کو بڑا پروڈکشن کا تاثر دیاآئندہ شوز اور بکنگ “بکرا پیٹرول پہ” کے مزید شوز آرٹس کونسل میں پیش کیے جائیں گے۔

رش کے باعث منتظمین نے ایڈوانس بکنگ شروع کر دی ہے تاکہ فیملیز کو نشست ملنے میں آسانی ہو۔ ٹکٹ کی مانگ اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اضافی شوز کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہےمختصر یہ کہ “بکرا پیٹرول پہ” نے ثابت کر دیا ہے کہ اچھی تحریر، مضبوط ہدایات اور تیار کاسٹ مل جائیں تو کراچی کا تھیٹر آج بھی وہی جادو چلا سکتا ہے جس کے لیے یہ شہر ہمیشہ مشہور رہا ہے۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پرگڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید، ٹرانسپورٹرز کو ریلیف ملنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *