کورنگی میں کپڑوں کے گودام میں آگ،لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

ریسکیو 1122 کی تین فائر ٹینڈر گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا

کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن کے قریب کپڑوں کے ایک گودام میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور گودام میں موجود کپڑے، دھاگے اور دیگر سامان اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی تین فائر ٹینڈر گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گودام میں موجود بھاری مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات اور مالی نقصان کا حتمی تخمینہ فوری طور پر نہیں لگایا جاسکا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پرگڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید، ٹرانسپورٹرز کو ریلیف ملنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *