گارڈن پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی جعلی کرنسی اور ڈالرز کی جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(پبلک پوسٹ)گارڈن پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی

جعلی کرنسی اور ڈالرز کی جعلسازی میں ملوث ملزم بہزاد گرفتار،ایس ایس پی سٹی

ملزم سے جعلی پاکستانی کرنسی اور ڈالرز برآمد، ایس ایس پی عارف عزیز

ملزم سے پی آئی اے اور اے این ایف کے جعلی جوائننگ آرڈرز بھی ملے، ایس ایس پی سٹی

گرفتار ملزم کے قبضے سے جعلی چیکس، پلاٹ کے جعلی کاغذات بھی برآمد،کراچی: جعلی ڈالر بنانے کے کالے کاغذ، کیمیکل اور دیگر اشیاء بھی برآمد،ایس ایس پی سٹی

ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹتا تھا، کراچی: نوکری دلوانے کا جھانسہ دیتا اور جالی جوائننگ آرڈر دیتا تھا ،ایس ایس پی عارف عزیز

ملزم نے کرنسی نوٹ کا درست سائز بنانے کی متعدد ڈائیاں بھی بنا رکھی تھی، کراچی: ملزم اپنے ساتھیوں ساتھ مل کر چار سال سے جعلسازی کر رہا تھا ،کراچی: گرفتار ملزم کے ساتھی میڈیکل ریپ اور کال سینٹر کا کام کرتے ہیں،

کراچی: ملزم نے کرنسی نوٹ ایک بیگ میں بھر کر رکھے ہوئے تھے، کراچی: گرفتار ملزم سے بڑی تعداد میں کرنسی نوٹوں کے سائز کے سفید کاغذ بھی ملے، کراچی: ملزم کے خلاف مقدمہ درج, ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ،ایس ایس پی عارف عزیز

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *