ایم کیو ایم پاکستان کا بہادر آباد دفتر بھی قبضے کی جگہ پر بنا ہوا ہے، جماعت اسلامی

قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کل فاروق ستار نے ہل پارک کی زمین پر قبضے کے معاملے پر پریس کانفرنس کی مگر ایم کیو ایم پاکستان کا بہادر آباد دفتر بھی قبضے کی جگہ پر بنا ہوا ہے۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی کی بربادی میں ایم کیو ایم پی پی کے شانہ بشانہ نظر آتی ہے، کل فاروق ستار نے وسیم اختر کے ہمراہ پہاڑ کے سائے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے جماعت اسلامی پر بھی تنقید کی، جب وسیم اختر میئر تھے تو فاروق ستار نے کہا تھا اس شخص کو نکالو، رابطہ کمیٹی سے بھی نکالو، مصطفی کمال کے دور میں زمینوں پر بدترین قبضے کیے گئے، ہم نے ایم کیو ایم کے قبضوں کیخلاف لسٹ کے ساتھ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس کے بعد بہت ساری جگہوں کو واگزار کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہل پارک کی زمین پر قبضے کا مسئلہ ہمارے یوسی چیئرمین نے اٹھایا، نوسو چوہے کھا کر حج پر جانے والی بات ایم کیو ایم کررہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کا بہادر آباد پر موجود مرکزی دفتر بھی قبضے کی جگہ پر بنا ہوا ہے جسے دو بلڈنگوں کے بیچ کے راستے پر قبضہ کرکے بنایا گیا ہے۔ جس دور میں شہر میں قتل و غارتگری ہوتی تھی فاروق ستار اس وقت ایم کیو ایم کے کرتا دھرتا تھے اور آج وہ الطاف حسین کو مورد الزام ٹہرا رہے ہیں۔

سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ فاروق ستار جھوٹ بولنے کی مہارت رکھتے ہیں، کہتے ہیں مصطفی کمال کے دور میں کے فور کا منصوبہ شروع ہوا جبکہ یہ منصوبہ نعمت اللہ خان کے دور میں شروع ہوا تھا، رپورٹ موجود ہے کہ کے فور کس دور میں شروع ہوا، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ادارہ بھی ایم کیو ایم کی وجہ سے آیا، معید انور نے خط کے ذریعے اپنا کام سندھ حکومت کے حوالے کیا تھا جس کا خط بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں لیکن سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ کہیں دیکھائی نہیں دے رہا، یہ ٹوٹل سسٹم فراڈ ہے جس میں جعل سازی کے ذریعے پرچیاں بنا کر خانہ پوری کی جارہی ہے، میں نے ڈمپنگ پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں صرف ایک ٹرک نظر آیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی مسائلستان بنا ہوا ہے پورے پاکستان میں لوگ ایسے پریشان نہیں جتنا کراچی میں ہیں۔ پانی ، بجلی، گیس کی قلت اور لاقانونیت موجود ہے، پانی کی سپلائی کی صورتحال بہت خراب ہے، دھابیجی پر آئے دن موٹریں خراب رہتی ہیں، کبھی لائنیں پھٹ جاتی ہیں تو کبھی بجلی کی بندش رہتی ہے

سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہریوں کو پانی لائنوں میں نہیں بلکہ ٹینکرز کے ذریعے دیا جارہا ہے، ڈھائی ہزار والا ٹینکر دس ہزار کا بیچا جارہا ہے، مرتضی وہاب شہریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے مزید نوچ رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اگر پانی نہیں مل رہا ہوتا تو شہر میں دنگے ہورہے ہوتے، مرتضی وہاب جھوٹ بولنے میں ماسٹر ہیں، مرتضی وہاب کیا یہ چاہتے ہیں شہر جلے؟ اگر تین دن میں پانی کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو پورے شہر احتجاجی مظاہرے کرینگے۔

Check Also

ڈیفنس فیز 5 میں گولی لگنے سے زخمی خاتون دورانِ علاج جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5، خیابان شمشیر میں واقع ایک بنگلے میں گولی لگنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *