سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں

سابق بھارتی کپتان اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر سارو گنگولی نے گزشتہ کئی ماہ سے مبینہ دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ایک خط میں گنگولی اور ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی

پولیس کے مطابق گنگولی کے دفتر کو پیر کے روز دو مزید خطوط موصول ہوئے جس کے بعد ان کے مینیجر نے جنوبی کولکتہ کے ٹھاکرپکور پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی۔

شکایت میں بتایا گیا کہ گنگولی کے نام سے ایسے خطوط تقریباً چھ ماہ سے موصول ہو رہے تھے تاہم ابتدائی طور پر انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ خطوط میں گنگولی اور ان کی اہلیہ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی افراد کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور حکام خطوط کے مندرجات، ان کے ترسیلی ذرائع اور کورئیر ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خطوط ممکنہ طور پر شمالی 24 پرگنہ کے علاقے بیلگھریا سے کورئیر کے ذریعے بھیجے گئے۔

پولیس ایک مشتبہ موبائل نمبر اور سم کارڈ کی نقل و حرکت بھی ٹریس کر رہی ہے تاکہ ملزم تک پہنچا جاسکے۔

Check Also

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2027ء کیلئے براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکی

دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم لگاتار دوسری مرتبہ آئی سی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *