ماسکو:روسی صدر نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بڑا خود مختار ملک ہے، کسی کا تابع نہیں۔
روسی صدر پوٹن نے پاکستان مخالف سوال پر بھارتی صحافی کو لاجواب کردیا، روسی صدر نے کہا کہ پاکستان بڑا خود مختار ملک ہے، کسی کا تابع نہیں، امید ہے امریکا اورایران کسی سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے، روس بھی امریکا ایران معاہدہ چاہتا ہے، یوکرین کے ساتھ پر امن طریقے سے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔
ولادیمیر پوٹن نے سینٹ پیٹرز برگ اکنامک فورم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ہمیشہ فوجی میدان میں تعاون کیا، ایسا کرنا جاری رکھیں گے، ہم کسی کے خلاف نہیں، باہمی مفادات کیلئے کام کرتے ہیں، چین کے ساتھ ہمارے مفادات یکساں ہیں۔
THE PUBLIC POST