افغان حکومت کا کے پی اور بلوچستان میں مبینہ داعش کے ٹھکانے ڈرونز سے نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے ، وزارت اطلاعات

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ افغان حکومت کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مبینہ داعش خراسان کے ٹھکانوں کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا سامنے آیا ہے۔

پاکستانی وزارتِ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت اپنے پراپیگنڈا ذرائع اور سرکاری بیانات کے ذریعے ایسا دعویٰ کر رہی ہے۔ یہ دعویٰ ہمیشہ کی طرح غلط ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ داعش سمیت درجنوں دہشتگرد تنظیموں کے کیمپس افغان حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں ہیں جہاں سے دہشتگرد تنظیموں کو چلایا اور معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے مزید کہا کہ اپنی سر پرستی میں دہشت گردی کو چھپانے کے لیے طالبان حکومت جھوٹے اور گمراہ کُن بیانات دیتی ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے بتایا کہ طالبان حکومت کا ایک کم درجے کا ڈرون شِنکو خیبر کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، جسے فوری شناخت کر کے پاک فضائیہ کے چوکنّا فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا، سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔

Check Also

خیبرپختونخوا کا 2122 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافہ

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے مالی سال 27-2026 کا دو ہزار 122 ارب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *