کراچی میں منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات تیز،2 ملزمان کو عمر قید کی سزا

کراچی:انسدادِ منشیات عدالت نے ویڈ فروخت کرنے کے جرم میں 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

خصوصی عدالت کے جج کامران عطا سومرو نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم نعمان خالق کو 25 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، جب کہ دوسرے ملزم شاہد علی کو 23 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔

جرمانہ ادا نہ کرنے پر دونوں ملزمان کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

عدالت نے برآمد رقم ضبط کرنے اور برآمد موٹر سائیکل کی ملکیت کی تصدیق کے بعد واپسی کا حکم دے دیا ہے۔ علاوہ ازیں مقدمے میں شریک 2 ملزمان آصف اور راحت کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات کی سماعت میں اب تیزی آ رہی ہے۔

مقدمے سے متعلق استغاثہ نے بتایا کہ ملزمان سال 2023 میں خصوصی آپریشن کے دوران قائد آباد سے گرفتار ہوئے تھے، جہاں اے این ایف نے ملزمان کے قبضے سے 150 گرام ویڈ منشیات برآمد کی تھی۔ استغاثہ نے مزید کہا کہ یہ ملزمان بدنام منشیات فروش علی بلوچ کے کارندے ہیں، جن کے خلاف الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔

Check Also

پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ بچے تعلیم سے محروم ، خطرناک کام کرنے پر مجبور

پاکستان میں تعلیم کے حصول کے بجائے تقریباً ایک کروڑ بچے مزدوری اور مشقت کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *