قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ

قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمن کا بہت احترام کرتا ہوں ، ان سے تنہائی میں بہت باتیں ہوتی ہیں۔ جس پر فضل الرحمن نے ازراہ مذاق کہا کہ اگر میں نے وزیراعظم سے ایسی کوئی بات کی ہے تو وہ ایوان میں اس کا برملا اظہار کریں۔

اس پر وزیراعظم شہباز شریف اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے جو باتیں ہوئی وہ راز ہے ، اگر بات نکلی تو بہت دور تک جائے گی جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *