نجومی نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے مستقبل کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

معروف نجومی علی محمد نے مشہور شخصیات کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔

علی محمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے بلال عباس خان، ہانیہ عامر، صبا قمر، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر اور سونیا حسین سمیت کئی معروف شخصیات کی شادی اور منگنی کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا۔

انہوں نے عاصم اظہر کے بارے میں بتایا کہ ‘رواں سال ان کی شادی تو نہیں لیکن منگنی ہوسکتی ہے’۔

علی محمد نے ہانیہ عامر کے بارے میں یہ پیشگوئی کی ہے کہ ‘ابھی ان کی شادی یا منگنی کا کوئی امکان نہیں ہے، ان کے کسی انٹرنیشنل پروجیکٹ کا حصّہ بننے کا امکان زیادہ ہے’۔

انہوں نے سجل علی کے بارے میں بتایا کہ ‘وہ فی الحال اپنے کام پر توجہ دیں گی، انہیں کوئی بین الاقوامی پروجیکٹ مل سکتا ہے اور ممکنہ طور پر یہ پروجیکٹ کوئی فلم ہوسکتی ہے’۔

علی محمد نے احد رضا میر کے بارے میں کہا کہ ‘وہ بھی رواں سال اپنے کام میں ہی مصروف رہتے نظر آ رہے ہیں’۔

واضح رہے کہ جون 2025 میں عاصم اظہر کی میرب علی کے ساتھ منگنی ٹوٹ جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے دوبارہ قریب آنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

Check Also

پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات، ساڑھے 18 ارب کا مفت علاج فراہم

لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ صحت میں انقلابی اور تاریخی اقدامات کو عملی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *