وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی: وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی کراچی آمد کے موقع پر پی این ایس قاسم پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم دورۂ کراچی کے دوران پاکستان نیول اکیڈمی، پی این ایس رہبر میں منعقد ہونے والی 125ویں مڈشپ مین اور 33ویں شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ پاکستانیخبریں

وزیراعظم کے دورۂ کراچی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Check Also

ناصر مدنی کا اپنے بیان سے یوٹرن، مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے قانونی نوٹس کے بعد معروف مذہبی اسکالر ناصر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *