فلسطینی اتھارٹی نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی کھدائی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اسلامی آثار قدیمہ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آثار قدیمہ مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ پر جائز اور تاریخی حق کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں جنہیں اسرائیل جان بوجھ کر تباہ کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ افراد مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں کھدائی کے بعد بڑے پتھروں کو توڑ رہے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا مقصد اسلامی شناخت مٹاکر مستقبل میں مسجد اقصیٰ کی جگہ یہودی عبادت گاہ قائم کرنا ہے۔