فیفا ورلڈ کپ کے دوران فٹبال کے انوکھے مداح ’مارلین‘ نامی بطخ نے اپنی فیملی کے ساتھ میکسیکو اور جمہوریہ چیک کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کے لیے میکسیکو سٹی کا رخ کیا جہاں وہ میڈیا اور شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے منتظمین سے مطالبہ کیا کہ میکسیکو فین مارلین کو اس کی فیملی سمیت اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے، تاہم فیفا قوانین کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔.
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مارلین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں مل سکی کیونکہ فیفا قوانین جانوروں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے پیش نظر انہیں میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے۔
البتہ غیر معمولی دلچسپی کے باعث مارلین کو لاطینی امریکا کے ایک بڑے ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے خصوصی پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے ازٹیکا اسٹیڈیم کے بیرونی احاطے تک رسائی دی گئی جہاں اسے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
منتظمین کے ترجمان نے وضاحت کی کہ مارلین کو صرف پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے اسٹیڈیم کے بیرونی حصے میں آنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ میچ کے دوران اسے اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
THE PUBLIC POST