مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد ایک بار پھر میڈیا سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

کراچی(پبلک پوسٹ)مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ایک بار پھر میڈیا سے الجھ گئے اور کہا کہ پولیس سے چھتر کھانے پر تو کالا بھی خود کو گورا بولتا ہے۔ملزم ارمغان کی عدالت میں پیشی کے بعد والد سے روانگی کے وقت میڈیا نے سوال کیا کہ ارمغان کا دوسرا دوست شہریار کیا اپنے بیان میں ٹھیک کہہ رہا ہے؟ اس پر وہ بھڑک گئے اور کہا کہ ’’کون شہریار؟ کون شہریار صحیح بول رہا ہے؟ کبھی پولیس کے پاس پکڑے گئے ہو؟ کبھی چھتر کھائے ہیں؟ کالا بھی بولے گا میں گورا ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ شیراز جو بعد میں گرفتار ہوا ہے وہ جے سی دے رہا ہے اور جو پہلے گرفتار ہوا ہے اس کا اور ریمانڈ دیا جارہا ہے، اللہ سے ڈرو سارے، ہر چیز سے ڈرتے ہو مگر اللہ سے ڈرنا چھوڑ دیا۔

Check Also

کراچی: ماڑی پور میں ٹریلر نے نوعمر لڑکے کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار

کراچی(پبلک پوسٹ)ماڑی پور چاول گودام کے قریب ٹریلر نے نوعمر لڑکے کو کچل دیا جو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *