فیفا ورلڈکپ میں مراکش کی جیت پر نورا فتحی کی آنکھیں نم، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ نورا فتحی مراکش کی فیفا ورلڈکپ میں شاندار کامیابی پر اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں۔

میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود مراکشی نژاد اسٹار نے اپنی خوشی، بے چینی اور جذباتی لمحات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔

میچ سے قبل نورا نے پراعتماد انداز میں پیشگوئی کی تھی کہ مراکش کامیاب ہوگا۔

مقابلے کے دوران وہ مسلسل اپنے ردعمل ویڈیوز کی صورت میں پوسٹ کرتی رہیں۔ 89ویں منٹ میں مراکش کے گول کرنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا تاہم بعد میں مقابلہ مزید سنسنی خیز ہوگیا اور اضافی وقت تک جا پہنچا جس پر نورا خاصی پریشان دکھائی دیں۔

بالآخر مراکش نے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی تو نورا جذباتی ہو گئیں۔

انہوں نے خوشی سے کہا، ’ہم گھر نہیں جا رہے، ہم کوالیفائی کر گئے!‘ اور جشن مناتے ہوئے رقص بھی کیا۔

واضح رہے کہ مقررہ اور اضافی وقت میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں گول کیپر یاسین بونو نے شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ اسماعیل صیباری نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کرکے مراکش کو اگلے مرحلے میں پہنچا دیا جہاں اس کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔

Check Also

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی اسپنر ابرار احمد دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *