فیفا ورلڈکپ: فتح کا جشن مہنگا پڑ گیا، انگلینڈ کے اہم کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے

انگلینڈ کے تجربہ کار مڈفیلڈر جارڈن ہینڈرسن میکسیکو کے خلاف ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں ڈرامائی فتح کے بعد جشن مناتے ہوئے زخمی ہو گئے۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ تھامس ٹوچل نے ان کی انجری کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی کی کلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی 2-3 سے کامیابی کے بعد ہینڈرسن جشن کے دوران اشتہاری بورڈ پھلانگتے ہوئے گر پڑے جس کے باعث ان کی کلائی زخمی ہو گئی۔

بعد ازاں انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور مزید معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میچ کے بعد ٹوچل نے بتایا کہ ابتدائی طبی معائنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، جو ٹیم کی خوشی کے موقع پر ایک بڑا دھچکا ہے۔ ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہینڈرسن کا علاج جاری ہے۔

36 سالہ ہینڈرسن کو اس ورلڈ کپ میں اب تک محدود مواقع ملے ہیں اور وہ صرف پاناما کے خلاف گروپ مرحلے کے میچ میں چند منٹ میدان میں اترے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو پہلے ہی ریس جیمز کی انجری اور جیرل کوانسا کی ریڈ کارڈ کے باعث معطلی کا سامنا ہے ایسے میں ناروے کے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل ہینڈرسن کی انجری ٹیم کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

Check Also

وسیم اکرم کی موت کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، اہلیہ شنیرا اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *