سلمان خان کا عامرخان کی شادی سے متعلق دلچسپ بیان وائرل

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گوری اسپرٹ سے حالیہ شادی کے بعد سلمان خان کا پرانا مگر دلچسپ بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گیا ہے، جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سلمان خان نے عامر خان کی “مسٹر پرفیکشنسٹ” شخصیت پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا:

عامر خان جب تک میرج پرفیکٹ نہیں کر لے گا، وہ کرتا جائے گا۔

سلمان خان کا یہ جملہ اس وقت حاضرین کی جانب سے قہقہوں اور تالیوں کی گونج میں خوب سراہا گیا تھا، کیونکہ انہوں نے عامر خان کی ہر کام کو بہترین انداز میں کرنے کی عادت کو ان کی ازدواجی زندگی سے جوڑ کر مزاحیہ انداز اختیار کیا تھا۔
اب جبکہ عامر خان نے اپنی تیسری شادی گوری اسپرٹ سے کر لی ہے، یہ پرانا کلپ ایک بار پھر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے اور صارفین سلمان خان کے اس تبصرے کو “پیش گوئی” قرار دیتے ہوئے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان نے 5 جولائی کو ممبئی میں اپنے گھر پر گوری اسپرٹ کے ساتھ نہایت سادہ اور نجی تقریب میں شادی کی۔ تقریب میں صرف اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، جبکہ شادی خصوصی میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کی گئی۔ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے۔

Check Also

عامر خان کی تیسری شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور ان کی دیرینہ ساتھی گوری اسپرٹ رشتۂ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *