ہمیشہ جوان نظر آنے والی ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد مداح ان کے نئے انداز اور بدلتے ہوئے لک پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیلی وژن کے سنہری دور کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ حال ہی میں ہدایت کار فہیم برنی کے ہمراہ دکھائی دیں۔ اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے ان پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

وائرل تصاویر میں ماہ نور بلوچ سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں نظر آ رہی ہیں، جبکہ انہوں نے باب کٹ ہیئر اسٹائل اختیار کیا ہوا ہے، جس نے ان کی مجموعی شخصیت کو ایک نیا انداز دیا۔

تصاویر پر ردِعمل دیتے ہوئے بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اداکارہ کی شکل پہلے کے مقابلے میں مختلف دکھائی دے رہی ہے۔ کچھ صارفین نے اندازہ ظاہر کیا کہ شاید انہوں نے کسی کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ علاج کا سہارا لیا ہو، جبکہ چند افراد کا کہنا تھا کہ ان کا چہرہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ بھرا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔

دوسری جانب کئی مداحوں نے ماہ نور بلوچ کی خوبصورتی اور دلکش شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی اپنی منفرد کشش برقرار رکھے ہوئے ہیں اور وقت گزرنے کے باوجود ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

Check Also

سانحہ بلدیہ فیکٹری: سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کر دیے، استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، تفصیلی فیصلہ

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *