کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک ، 11 گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ میں پولیس نے مبینہ مقابلہ میں زخمی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے سیکٹر ساڑھے 11 میں پولیس کا ڈکیت گینگ سے مقابلہ ہوا۔ پولیس نےدوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں اور دیگرتین ملزمان کو بلاضرب گرفتار کرلیا۔زخمی ملزم کی شناخت محمد عثمان ولد زکریا اور دیگر تین گرفتار ملزمان کی علی رحمت ولد رحمت، شعیب ولد شریف اور مبین ولد ذولفقارکے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے گرفتارملزمان سے تین غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلیے۔

سپر مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک اور ایک ملزم زخمی ہوگیا۔ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق تھانہ سپر مارکیٹ پولیس کا ندی کنارہ چونہ ڈپو سی ایریا لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک اور ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔ہلاک ملزم کی شناخت نعمان ولد یعقوب کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ملزم نعمان کے قبضہ سے ایک پستول بمعہ 3 راونڈ، ایک موبائل فون اور نقد 500 روپے برآمد ہوئے۔ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت محمد شہود ولد محمد ایوب کے نام سے ہوئی۔

عزیز بھٹی میں پولیس نے مبینہ مقابلہ میں زخمی سمیت دو ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کراچی ہولیس کے مطابق عزیز بھٹی تھانہ کی حدود میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی سمیت دو ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت عبدالکریم ولد مولا بخش اور دوسرے ڈاکو کی شناخت طارق ولد مولا بخش کے ناموں سے ہوئی ۔پولیس نے گرفتار ڈاکوئوں سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔گرفتار زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس اس معاملہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

جمشید کوارٹرز میں پولیس نے مبینہ مقابلہ میں زخمی سمیت دو ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار زخمی ڈاکو کی شنالت عاصم عرف شیلا ولد حمید اللہ جبکہ دوسرے گرفتار ڈاکو کی شناخت احسن عرف بھنجا ولد ملک داد سے ہوئی۔

الفلاح میں پولیس نے مبینہ مقابلہ میں زخمی حالت میں میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایچ او الفلاح عمران علی نے بتایا کہ ملیر جمعہ گوٹھ بن کے قریب پولیس اور ملزمان میں مقابلہ ہوا۔پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزمان سے دو پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں،چھیپا حکام کے مطابق زخمی گرفتار ملزمان کی شناخت 45 سالہ مسعود ولد مہر علی اور 40 سالہ عبدالقادر ولد خدا خان سے ہوئی۔ اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Check Also

ہانیہ عامر بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں میں شامل ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے بولڈ لباس کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *