کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر کروڑوں روپے جرمانہ، تفصیلات جاری

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر مہلک اور غیر مہلک حادثات کے جرمانوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

کے الیکٹرک سمیت ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی پر مجموعی طور پر 97 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

بجلی کی کمپنیوں سمیت این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پر 64 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ غیر مہلک حادثات پر بجلی کمپنیوں پر 33 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک پر 2018 سے 2025 تک 9 کروڑ 55 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

Check Also

پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے، مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں، عظمیٰ بخاری

پنجاب (پبلک پوسٹ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الزام تراشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *