منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام

کراچی: جیل حکام نے عدالت میں سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کی جانب سے جیل میں سہولیات نہ دیے جانے کے خلاف درخواست پر ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں تفصیلات بتائیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟ ۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کو کپڑے فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ملزمہ کو قابل اعتراض کپڑے پہنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ویمن جیل آفسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نارمل کپڑے منگوا کر پہن سکتی ہے ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ملزمہ کا سول اسپتال سے علاج چل رہا ہے۔ سول اسپتال کے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

بد ازاں عدالت نے ویمن جیل حکام کا مؤقف سننے پر انمول عرف پنکی کی درخواست نمٹا دی۔

Check Also

کراچی کی حالت جنگ زدہ شہروں سے زیادہ خراب ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی: سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پانچ سال سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *