ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی سستی ہو گئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 12 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کا بھاؤ 6 ہزار 297 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 3 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4 ہزار 053 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *