فنی صلاحیتوں سے مالا مال سویرا شاہ کراچی تھیٹر پر ایک خوبصورت اضافہ

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کی دنیا میں مختصر عرصے میں ہی اپنی منفرد اداکاری اور جاندار کردارنگاری سے شناخت بنانے والی باصلاحیت اداکارہ سویرا شاہ تیزی سے مقبولیت کی سیڑھیاں طے کر رہی ہیں اپنی فطری اداکاری، جاندار مکالموں اور شاندار رقص کی بدولت وہ ناظرین کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں-

سویرا شاہ اردو، سرائیکی اور پنجابی زبان کے ڈراموں میں یکساں مہارت سے پرفارم کر کے اپنی ورسٹائل صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں ہر کردار میں جان ڈال دینا ان کا خاصہ بن چکا ہے ہدایتکار عمران نواز کے نئے اردو کھیل “لا خاص” میں سویرا شاہ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا سویرا شاہ ہدایتکار علی بلوچ کے کھیل ” اب ہوگا تماشہ ” اور یونس میمن کے کھیل ” کس کی بیوی کس کا شوہر” میں کام کررہی ہیں-

اس کے علاوہ ہدایتکار شمیر راہی کے پنجابی کھیل “کہہ دے میں تیری آں” میں بھی سویرا شاہ کو ایک بہت کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے یہ کھیل ماہ اگست کی 22 اور 23 تاریخ کو آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا –

شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ سویرا شاہ میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک کامیاب اداکارہ کی پہچان ہیں ان کی محنت، لگن اور فن سے محبت انہیں جلد ہی تھیٹر کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل کردے گی سویرا شاہ کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہے کہ ہر کردار میں کچھ نیا اور یادگار پرفارمنس پیش کروں

Check Also

مائیکل سمتھ 2 سال کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

لاہور: جنوبی افریقہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل سمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *