عدالت کا سٹی کورٹ کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سٹی کورٹ کے اطراف غیر قانونی تجاوزات، ٹھیلوں اور پتھاروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ تجاوزات کے باعث شہریوں، وکلا، سائلین اور ججز کو شدید مشکلات اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

عدالت نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر، اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ اور ایس ایس پی ٹریفک کو سات روز میں تجاوزات ختم کرکے سڑکیں عوامی استعمال کے لیے بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ متعلقہ اداروں کو عملدرآمد رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Check Also

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ،پاکستان نے امریکا کو ہرا دیا

پرتگال کے شہر لزبن میں منعقدہ مردوں کی 45 سال سے زائد عمر کی آئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *