کراچی،ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کے والد نے 13 کروڑ روپے کا ہرجانہ دائر کردیا

کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کے والد نے 13 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
بنارس پل پر ٹرالر کی ٹکر سے نوجوان فیضان کی ہلاکت کے معاملے میں سینئر سول جج غربی کی عدالت میں متوفی کے والد محمد سرفراز نے ٹینکر ڈرائیور حفیظ اللہ اور مالک گلفراز خان کے خلاف 13 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 11 محرم کو واقعہ پیش آیا تھا۔ میرا بیٹا اپنے کزن کے ساتھ حسین آباد سے واپس آرہا تھا۔ ٹرالر نے 24 سال کے فیضان کو کچل کر ہلاک کردیا۔

وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ متوفی اپنے بوڑھے والدین کے مستقبل کا سہارا تھا۔ فریقین کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Check Also

بھارت میری ماں ہےتو پاکستان ماں کی بہن ہے: سنی دیول

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے پاکستان سے متعلق اپنے حالیہ بیان میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *